the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیدر۔17؍جون۔(اعتماد نیوز)۔
کرناٹک کے آئمہ و موذنین کیلئے امسال عید الفطر کی خوشیاں اس حیثیت سے دوبالا ہو جائیں گی کہ اُنہیں حکومت کرناٹک کی جانب سے تین ماہ اپریل، جون جولائی کے ہدیہ کی ادائیگی کی جانے والی ہے ۔ آئمہ کو فی کس3500روپئے ماہانہ کے حساب سے کل 10ہزار500روپئے اور موذنین کو فی کس 2500روپئے ماہانہ کے حساب کل7ہزار 500روپئے کے حساب سے 15رمضان المبارک تک اُن کے بینک کھاتوں میں جمع کروادئیے جائیں گے ۔ کرناٹک کے وزیر وقف و اقلیتی بہبو د جناب قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس نگران وزیر گلبرگہ ضلع و چیرمن حیدرآبادکرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کی خصوصی دلچسپی سے آئمہ و موذنین کو 3ماہ کے ہدیہ کی رقم رمضان المبارک کے دوسرے دہے میں ادا کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے آئمہ و موذنین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ اس حکم پر عمل نہ کرنے والی ریاستی حکومتیں توہین عدالت کی مرتکب قرار پائیں گی ۔ کیونکہ آئمہ و موذنین کو حکومت کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے لئے قابل قبول نہیں ہے اس لئے وزیر وقف و اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک الحاج قمرالاسلام نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں حکومت کرناٹک کی جانب سے آئمہ و موذنین کو ہدیہ دینے کے اقدامات کئے ہیں ۔ ہدیہ کی ادائیگی پر کسی قسم کے اعتراض کی گنجائش نہیں ہے ۔ قمرالاسلام کی جانب سے آئمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی کا اقدام نہایت مستحسن قرار دیا جارہا ہے ۔ کرناٹک ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں آئمہ موذنین کیلئے حکومت کی جانب سے ہدیہ کی ادائیگی کا نظم قائم کیا



جارہا ہے ۔ جس کیلئے وزیر وقف و اقلیتی بہبود قمرالاسلام مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ آئمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی کرناٹک وقف بورڈ کی معرفت سے عمل میں آئے گی ۔ لیکن الحاج قمرالاسلام نے آئمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی میں شفافیت لانے کیلئے ہدیہ کی آن لائن ادائیگی کے اقدامات کئے ہیں ۔ ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ ہدیہ کی رقم آئمہ و موذنین کے بینک کھاتوں میں راست جمع کر دی جائے گی ۔ آئمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی خالص سرکاری اسکیم ہے جس کا آرڈر نمبرMWD98WES2013مورخہ21مئی 2014اور 13؍جون2014ہے ۔ ریاستی حکومت آئمہ و موذنین کے ہدیہ کی رقم کرناٹک وقف بورڈ کو جاری کریگی اُس کے بعد میں کرناٹک وقف بورڈ تمام آئمہ و موذنین کے بینک کھاتوں میں جمع کرا دیگا۔ جناب قمرالاسلام نے ریاست کے اُن تمام آئمہ و موذنین کو جنھوں نے ہدیہ کی منظوری کیلئے پہلے ہی سے درخواستیں دے رکھی ہیں ، دوبارہ درخواستیں داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اُنھوں نے بتایا ہے کہ نئے درخواست فارمس تمام ضلع وقف ایڈوائزری کمیٹیوں تک پہنچا دئیے گئے ہیں ۔ مقررہ درخواست فارم کو پر کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات منسلک کر کے 5جولائی تک ضلع وقف ایڈوائزری کمیٹیوں کے دفاتر یا راست سی ای او کرناٹک وقف بورڈ کو روانہ کریں ۔ کرناٹک وقف بورڈ تمام موصولہ درخواستوں کا جائزہ لے کر 10؍جولائی تک حکومت کو فہرست پیش کرے گا جس کی بنیاد پر تقرری اور15؍رمضان المبارک تک آئمہ و موذنین کی ہدیہ کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ جناب قمرالاسلام نے مزید بتایا ہے کہ ایسی مساجد جن کی سالانہ آمدنی 1لاکھ سے کم ہو کہ آئمہ موذنین ہدیہ کی منظوری کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ وقتاً فوقتاً کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے آئمہ و موذنین کی باقاعدگی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی جانچ کی جائے گی
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.